ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تیلگو دیشم اور وائی ایس آر کے بعد کانگریس بھی عدم اعتماد کی تحریک پیش کرے گی 

تیلگو دیشم اور وائی ایس آر کے بعد کانگریس بھی عدم اعتماد کی تحریک پیش کرے گی 

Sat, 24 Mar 2018 11:02:30    S.O. News Service

نئی دہلی23 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے لوک سبھا میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے منگل کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ پارٹی ذرائع نے آج اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے لوک سبھا میں اپنے ممبران پارلیمنٹ کو تین قطاروں کاوہپ جاری کر حاضری کو یقینی بنانے کو کہا ہے۔ اس تجویز کو لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملکا ارجن کھڑگے پیش کریں گے۔ پارٹی نے بتایا کہ کھڑگے اس بارے میں مختلف جماعتوں سے رابطہ کر رہے ہیں تاکہ تجویز پر حمایت کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ ٹی ڈی پی اور وائی ایس آر کانگریس بھی عدم اعتماد کی تحریک پیش کر چکی ہیں لیکن ایوان میں تعطل ہونے کی وجہ سے اس پر کارروائی نہیں ہو سکی ہے۔ وائی ایس آر کانگریس نے پہلے مرکزی حکومت کے خلاف لانے کا اعلان کیا تھا تو این ڈی اے حکومت سے رشتہ توڑنے کے بعد ٹی ڈی پی نے بھی عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔ دونوں پارٹیوں کی جانب سے لوک سبھا میں نوٹس پیش کیا گیا تھا، لیکن لوک سبھا اسپیکر نے کہا تھا کہ ایوان میں اس وقت بے ترتیبی ہے؛ لہٰذا اس کو قبول نہیں کیا جا رہا ہے۔ 


Share: